Sunday, 8 December 2013

سبھی دیکھیں گے اس ماہ جواں کے گیسوئے پر خم

سبھی دیکھیں گے اس ماہ جواں کے گیسوئے پر خم مگر ،
 اے خاور ، ترا حال پریشاں کون دیکھے گا


1977

وہ دن جب پاکستان میں صحافیوں سمیت تمام اخباری کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک )معرض وجود میں آئی۔ ایپنک کے پہلے صدر حفیظ راقب خطاب کر رہے ہیں۔۔۔دائیں جانب منہاج برنا ،خالد چوہدری، شیر افگن، احفاظ الرحمان اور نثار عثمانی( کرسیوں پر) بائیں پہلے نمبر پر کھڑے خاور نعیممنٹگمری روڈ لاہور کا یہ آفس اب کوپر روڈ گرلز کالج کا حصہ ہے۔ دوسرے ساتھی اور کامریڈز زمین پر بیٹھے ہیں، کیونکہ اس زمانے میں زمین پر بیٹھنے سے لباس خراب نہیں ہوا کرتے تھے۔


Wednesday, 4 December 2013

برے وقتوں کا اچھا دوست


وہ آزاد کوثری کی طرح پنجاب کے ایک پسماندہ گاؤں کے غریب گھرانے میں پیدا ہوا، 1970 میں پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ایم اے کرنے کے بعد روزنامہ آزاد سے بحثیت سب ایڈیٹر منسلک ہوا، میری اس سے پہلی ملاقات بھی آزاد میں ہی ہوئی، وہ خوبصورت شعر کہنے والا آزاد منش شخص تھا، عمومآ

جھوٹ بولتی ہے

60 سالہ رشیداں بی بی2009میں پہلی بار  میرے پاس آئی تھی، اس کے ساتھ اس کا بیٹا اور بہو تھے، رشیدہ بیگم ساہیوال کے قصبے یوسف والا کی رہنے والی تھی، اس کے بیٹے نے گاؤں کے بااثر گھرانے کی لڑکی سے لو میرج کر لی تھی