کریڈٹ کارڈ پر مختلف ایڈریسز پر بہت کچھ منگوایا کرتا تھا،،ایک دن بذریعہ ڈاک اس کے لئے ایک قیمتی لیڈیز گھڑی آئی تو میں نے پوچھ ہی لیا،،، تم اس لیڈیز گھڑی کا کیا کروگے؟ میری بہنیں ابھی غیر شادی شدہ ہیں، انکے جہیز کیلئے چیزیں جمع کر رہا ہوں، پاکستان ساتھ لیکر جاؤںگا،اس کا جواب تھا۔ ان دنوں لاہور کی تین گلوکار بہنوں کا بہت چرچا تھا، یہ تینوں SSSکے نام مشہور تھیں، ایک ساتھ گایا کرتی تھیں ، ان کا ایک بھائی ہمارے ادارے میں کام کر رہا تھا، ایک بار میں ان تینوں کو ایک فیملی فنکشن میں مدعو بھی کر چکا تھا۔۔MR.K نے بتایا کہ ٹرپل ایس اسے بہت اچھی لگتی ہیں،کاش ان تینوں میں سے کسی سے اس کی شادی ہوجائے،،،پھر ایک دن اس نے انکشاف کیا کہ وہ اداکارہ ممتاز کا بھی دیوانہ ہے،،،، میں نے اسے بتایا کہ ممتاز تو اپنے ایک سابق شوہر کےتین بچوں کی ماں ہے اور نجانے کتنے لوگ اس کے شوہر رہ چکے ہونگے؟ اس نے کہا، میں بھی اس کے کسی بچے کا باپ بننا چاہوں گا، میں نے کہا، تمہیں گارنٹی نہیں ملے گی کہ اس کے کسی بچے کے باپ تمہی ہو، وہ ہنسا۔ میں نے اسے ممتاز کا فون نمبر دیدیا، ایک سال بعد ۔ MR.K مجھے لاہور میں ملا، اس نے بتایا کہ وہ اپنی ایک بہن کی شادی کرنے آیا ہے، اس کے ہاتھ میں ایک گفٹ پیک تھا، اس نے کہا یہ پیکٹ آپ امانت کے طور پر رکھ لیں۔ بہن کی شادی سے فارغ ہونے کے بعد یہ گفٹ ٹرپل ایس سسٹرز کو دینے ان کے گھر جاؤں گا،یہ پیکٹ کئی ہفتے میرے پاس پڑا رہا، پھر وہ اپنی امانت لینے آ گیا،nپیکٹ وصول کرتے ہوئے اس نے یہ بتا کر دھماکہ کیا،، یہ ٹرپل ایس سسٹرز کو نہیں،ممتاز کو دینے جا رہا ہوں۔ پھر دو سال اور گزر گئے،، ایک رات میں ملک بشیر کے گھر گیا تو باہر لان میں ایک آدمی کو تین بچے کھلاتے ہوئے دیکھا،،، کم روشنی کے باعث اسے پہچان نہ سکا، ملک صاحب کوئی مہمان آئے ہوئے ہیں کیا؟ ،،یہ Kہے، نیویارک والا، اور یہ بچے؟متاز کے ہیں، کون ممتاز؟ وہ ایکٹرس ،Kکی بیوی ہے اب، پھر ایک اور طویل عرصہ بیت گیا۔ 9/11کے بعد دنیا ہی بدل گئی، MR.K کو سنگین ترین الزامات میں پکڑ لیا گیا۔ وہ ابھی تک امریکیوں کی قید میں ہے،،اور 9/11کے بعد ممتاز نے اسکے جائز، ناجائز اثاثوں پر قبضہ کر لیا، ممتاز نے اس کے بعد کتنی شادیاں کیں؟ کتنے اور بچے پیدا کئے؟ آجکل کہاں اور کس کے ساتھ ہے؟ یہ سب مجھے معلوم نہیں،لیکن اتنا یقین ہے کہ وہ اب بھی کسی نہ کسی کو فون کرکے وہ سوال ضرور پوچھتی ہوگی، جو اس نے مجھ سے پوچھا تھا۔۔۔